باکسر عامر خان نے کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا

223
اسلام آباد: صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان پاکستانی نژاد باکسر عامر خان مشترکہ پریس کانفرنس کررہے ہیں
اسلام آباد: صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان پاکستانی نژاد باکسر عامر خان مشترکہ پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) بین الاقوامی باکسر عامر خان نے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب کو کشمیر کی مدد کرنی چاہیے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘ مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے‘ ہمیں دنیا کو دکھانا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کیا ہو رہا ہے‘ وہاں بچوں، عورتوں اور نوجوانوں کو قتل کیا جا رہا ہے تاہم عامر خان فاونڈیشن کشمیریوں کی مدد کرے گی‘ میں کشمیر میں رہنے والوں کے چہرے پر خوشی دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو مل بیٹھ کر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنا چاہیے اور تمام سیاستدانوں کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے‘ بھارتی فنکار کشمیر کے معاملے پر مکمل طور پر بھارت کے ساتھ ہیں۔بین الاقوامی باکسر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل سرحد پار کشمیریوں پر حملے کیے جا رہے ہیں‘ میں برطانیہ جا کر کشمیر کے معاملے پر پارلیمنٹرینز سے بات کروں گا۔