پچاس ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط برقرار

378

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہےکہ 50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے۔

کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے واضح کیا کہ  ہم نے دکانداروں کوسمجھایا ہے، دو علیحدہ اسکیم دی ہیں، قومی شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے لیکن کارروائی ستمبر تک روک دی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس ادا کرنے والے صارف پکی رسید حاصل کریں، سیلزٹیکس بنیادی طور پر سرکاری رقم ہوتی ہے، ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کوپیسوں کی منقلی میں سہولت ہونی چاہیے جب کہ ذاتی رائے ہے ٹیکس ادا کرکے بیرون ملک جانے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔