قومی ٹیم کی ٹیم منیجمنٹ کیلئے 5 رکنی  پینل تشکیل دے دیا گیا

496

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم  کی ٹیم منیجمنٹ کی تلاش کے لیے پینل تشکیل دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے قومی ٹیم  کی ٹیم منیجمنٹ کی تلاش کے لیے 5 رکنی پینل تشکیل دیا ہے جس میں سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم، سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان ،اسد علی خان ، پی سی بی کے چیف  ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی شامل ہیں۔

پینل ٹیم منیجمنٹ کیلئے  درخواست گزاروں کے انٹرویوز کرے گا جبکہ انٹرویوز کے لیے فائنل کیے گئے امیدواران کے نا م بھی جاری نہیں کیے جائیں گے ، پینل تمام تر سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیجے گا۔

یاد رہے کہ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات کو ہوں گے ،ہیڈ کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد بیٹنگ اور سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کا باقائدہ انٹرویوز کا آغاز کیا جائے گا ۔

پینل کی جانب سے امیدوار کے نام فائنل ہوتے ہی پی سی بی باقاعدہ اعلان کردے گا۔