بے نظیر قتل کیس کی  سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی

126

راولپنڈی(اے پی پی)بے نظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائداد ضبطگی کے معاملے پر ایف آئی اے نے پرویز مشرف کے
منجمند بینک اکاؤنٹس سے ٹرانزکشن کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے اکاؤنٹس سے رقم نہیں نکالی گئی،پرویز مشرف کے بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم میں کمی کا ٹرانزکشن سے تعلق نہیں،کمی بینک اکاؤنٹس رکھنے والے کھاتہ دار کو فراہم کی گئی مختلف سروس چارجز کی مد میں ہوئی تھی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے رپورٹ پر متعلقہ بینک منیجرز سے تصدیق طلب کرلی۔ عدالت نے مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
بینظیر قتل کیس