القرآن

129

 

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

صبح ہوتے ہی یہ لوگ (آل فرعون)ان (بنی اسرائیل) کے تعاقب میں چل پڑے۔ جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو موسیٰ ؑ کے ساتھی چیخ اٹھے کہ’’ہم تو پکڑے گئے۔‘‘موسیٰ ؑ نے کہا’’ ہر گز نہیں ۔ میرے ساتھ میرا رب ہے۔ وہ ضرور میری رہنمائی فرمائے گا۔‘‘ ہم نے موسیٰ ؑ کو وحی کے ذریعے سے حکم دیا کہ ’’مار اپنا عصا سمندر پر ۔‘‘ یکا یک سمندر پھٹ گیا اور اس کا ہر ٹکڑا ایک عظیم الشان پہاڑ کی طرح ہوگیا۔
(الشعرآء :60-63)