کراچی:بارش کے پانی میں کھیلتے 4 بچے ڈوب گئے،3جاں بحق،ایک کی حالت تشویشناک

104

کراچی میں بارش کے جمع شدہ پانی میں کھیلنے والے3بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے  ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمارکےحسن گوٹھ میں 8 سے 10 سال کی عمر کے 4 بچے بارش کے جمع شدہ پانی میں کھیل رہے تھے کہ قریب گڑھے میں گہرا پانی ہونے کے سبب ڈوب گئے۔

ریسکیو عملے نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی تاہم 2 بچے جاں بحق ہو چکے تھے جن کی لاشیں نکال لی گئیں، دیگر 2 کی حالت تشویشناک تھی جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاںمزید ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ چاروں بچوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔