مصطفی کمال کی پراجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے معطلی عدالت میں چیلنج

128

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی پراجیکٹ ڈائریکٹرکی حیثیت سے معطلی چیلنج کردی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ معطلی غیرقانونی قرار دے کر 3ماہ میں صفائی کا موقع دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی پراجیکٹ ڈائریکٹرکی حیثیت سے معطلی کیخلاف درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانونی تقاضے پورے اورشوکازجاری نہیں ہوا، 26اگست کومیئر وسیم اختر نے سابق ناظم مصطفی کمال کو ڈائریکٹر تعینات کیا، اگلے ہی روز مصطفی کمال کو غیرقانونی طور پر معطل کردیاگیا۔

درخواست گزار نے کہا میئر وسیم اختر اوروزارت بلدیات سندھ فرائض نبھانے میں ناکام رہے، عید قربان اوربارشوں کے دوران نااہلی کی سزاکراچی کے شہریوں کوبھگتنا پڑی۔درخواست میں استدعا کی گئی مصطفی کمال کی معطلی غیرقانونی قرار دے کر 3ماہ میں صفائی کا موقع دیا جائے۔