مئیر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو پی ڈی گاربیج کے عہدے سے ہٹادیا

465

کراچی: مئیر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو پی ڈی گاربیج کے عہدے سے ہٹا دیا۔

مئیر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میں مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج  کے عہدے سے ہٹاتا ہوں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال کو بد تمیزی پر معطل کیا ہے لیکن وہ کام کے بجائے سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ہم نے یہ سوچ کر ہاتھ آگے بڑھایا تھا کہ وہ اختلافات اور گالیاں بھلا کر کراچی کے مفاد کیلیے مل کر آجائیں، میں سمجھا تھا مصطفیٰ کمال نیک نیتی سےکراچی کے لوگوں کی مدد کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مئیر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو کل ہی پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج ٹرانسفر مقرر کیا تھا۔