سعودی شخص نے بیٹے کو طیاروں کا تحفہ دے دیا

901

سعودی عرب میں ایک والد نے اپنے بچے کو سالگرہ کے تحفے میں اصلی جہاز ہی دے ڈالے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق والد نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے ایئربس کی ویب سائٹ پر گئے اور مطلوبہ طیارے نظر آئے تو انہوں نے کمزور انگریزی کی وجہ سے پوری حقیقت جانے بغیر طیارے خرید لیے، لیکن جب انہیں 329 ملین یورو کی ادائیگی کا کہا گیا تو انہیں شک ہوا لیکن انہیں لگا کہ شاید اپنی پسند کا کھلونا بنوانے کے اخراجات زیادہ ہوں گے۔اس دوران وہ کرنسی کی قدر کی تبدیلی میں بھی گھبرا گئے اور فورا ادائیگی کر ڈالی۔

والد کو اپنی غلطی کا احساس اس وقت ہوا جب انہیں ائیر بس کمپنی نے فون کر کے کہا کہ ان کے طیارے ڈیلیوری کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے سعودی شہری سے پائلٹس کے متعلق سوالات کرنا شروع کیے جس پر وہ یہ سمجھے کہ شاید یہ لوگ مذاق کر رہے ہیں۔بالآخر اپنی غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے ایک طیارہ اپنے لیے جبکہ دوسرا اپنے کزن کے لیے رکھ لیا۔