لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

323

لندن سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے پرندہ ٹکرا گیا جس  سے طیارے کے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا مگر جہاز کے کپتان نے بڑی مہارت سے طیارے کو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارہ پی کے 785 لندن سے لاہور پہنچا تھا، طیارے کو اگلی پرواز پی کے 203 پر لاہور سے دبئی جانا تھا تاہم اب طیارے کی روانگی میں تاخیر ہو گی۔