مقبوضہ کشمیر:جبری پابندیاں چوتھے ہفتے میں داخل، ہزاروں کشمیری گرفتار

337

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں جبری پابندیاں چوتھے ہفتے میں داخل، 22 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج و حکومت کی جبری پابندیاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں ،قابض فوج کا احتجاج کیلئے  نکلنے والوں پر فائرنگ اور آنسوگیس کا مسلسل استعمال کررہی ہے ۔ سورہ میں کشمیری بھارتی فوج کےسامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہیں، علاقے میں فوج کا داخلہ روکنے کے لیے 24 گھنٹے پہرہ دیا جا رہا ہے، آزادی کی جدوجہد میں خواتین ، بچے اور بزرگ پیش پیش ہیں ۔

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے کاروبار زندگی مکمل طور پر تباہ کردیا ہے،کشمیری عوام دواؤں سمیت انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہونے سے وادی میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔
دوسری جانب ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے تاکہ وادی میں احتجاج کے سلسلے کو روکا جاسکے۔

 بھارتی فوج پیلٹ گن کے باعث  نوجوانوں کے جسم چھلنی ہیں جبکہ دوائیں نہ ہونے سے معصوم کشمیری زندگی اور موت کے بیچ میں جھول رہے ہیں ۔

سورہ میں صورتحال مختلف ہے جہاں رہائشیوں نے علاقے کے تمام راستے بند کرکے قابض فوج کا داخلہ روک دیا ہے۔ جگہ جگہ گڑھے کھود دئیے ہیں، مقامی افراد 24 گھنٹے پہرہ دےرہے ہیں۔