کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے جاوید میانداد کا بارڈر پر جانے کا اعلان

274

لاہور: سابق کرکٹر جاوید میانداد نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے بارڈر پر جانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے لیجنڈ سابق کرکٹر جاوید میاں داد نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے بھارت کے ساتھ موجود لائن آف کنٹرول پر جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے، کشمیر کو پاکستان سے دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کرسکتی۔

بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر مشتمل آرٹیکل 370 ختم کرکے غیر آئینی اقدام اٹھایا ہے، کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہئے، انھیں پاکستان سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔