ٹنڈو آدم، سانگھڑ بائی پاس پر حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ،ٹرک ڈرائیور فرار

180

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) بی سیکشن تھانے کی حدود میں سانگھڑ بائی پاس پر حادثہ، ایک شخص موقع پر جاں بحق دوسرا زخمی ،ٹرک ڈرائیور فرار ۔ٹنڈوآدم نیوسٹی کے رہائشی بائیس سالہ شکیل احمد شیخ اور پچیس سالہ نوید احمد شیخ صبح سویرے موٹر سائیکل پر فوجی موڑ کی جانب جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا، جس کے باعث بائیس سالہ شکیل احمد شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ پچیس سالہ نوید احمد شیخ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔