ڈگری، میر جان محمد کالونی میں گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان

248

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری کی میر جان محمد کالونی میں گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان۔ ڈگری کی میر جان محمد کالونی میں میر لائق تالپور کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کی وجہ سے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔