پاکستا ن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

198

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستا ن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں جس میں ملک بھر سے 48کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن24 مرد اور 24 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 28 اگست کو، سیمی فائنل 29 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 30 اگست کو کھیلے جائیں گے اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔