ٹام لیتھم نے اسٹیفن فلیمنگ کی زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

209

کولمبو(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام لیتھم نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز سٹیفن فلیمنگ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ سنچریاں بنانے والے ساتویں کیوی بلے باز بن گئے ہیں۔انہوں نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کیریئر کی 10ویں سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، فلیمنگ نے 9سنچریاں بنا رکھی تھیں۔ کیویز کی جانب سے کین ولیمسن 20سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔