بلدیاتی ملازمین کے ذریعے انقلاب آئے گا‘ شمس سواتی

347

رپورٹ :قاسم جمال

بلدیاتی فیڈریشن ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر رہی ہے۔نیشنل لیبر فیڈریشن ملک میں انقلاب اور تبدیلی لائے گی ۔70 سال سے عوام کو دھوکا دیا جا رہاہے۔ ووٹ کی طاقت کے ذریعے محنت کش ظالمانہ نظام کا خاتمہ کریں ۔یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی نے قصور میں بلدیاتی کنونشن سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی ۔اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہد ایوب خان ،بلدیاتی فیڈریشن کے سیکرٹری لیاقت بیگ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ این ایل ایف بلدیات پر ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے اور اہم ملک کے تمام اہم شہروں میں این ایل ایف سے ملحقہ بلدیاتی یونین قائم کریں گے اور بلدیاتی ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ این ایل ایف پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہد ایوب خان نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین کا متحد ہونا تبدیلی کی علامت ہے۔ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں بلدیاتی فیڈریشن کی یونین قائم ہوچکی ہیں ۔بلدیاتی فیڈریشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بیگ نے کہا کہ پنجاب کے بعد ہم سندھ،کے پی کے اور بلوچستان میں بھی کام شروع کریں گے اوربلدیاتی ملازمین کو ایک بڑے پلیٹ فارم پر متحد کریں گے۔