اسلام آباد میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے 2 اہلکاروں کی شہادت

190

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے 2 اہلکاروں کی شہادت کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد نے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ ناکوں پر مورچے بنانے اور اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس دینے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے،ڈیوٹی پر 3 کے بجائے 5 اہلکار تعینات ہوں گے۔اسلام آباد میں 3 روز قبل فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔