لاہور: زچگی کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا گیا

170

لاہور(آئی این پی) لاہور کے مقامی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے مریضہ کی زندگی خطرے میں ڈال دی، زچگی کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا گیا۔ لواحقین نے بتایا کہ5 ماہ قبل بٹ چوک کالج روڈ ٹان شپ کیشوراسپتال سے ڈیلیوری کے لیے آپریٹ کرایا، ڈاکٹر ذیشان اور ڈاکٹر مدیحہ نے آپریٹ کیا۔ کئی ماہ بعد بھی درد نہ رکنے پر اسپتال لانے پر پتا چلا کہ پیٹ میں تولیہ رہ گیا ہے۔