کلرسیداں میں ڈیم میں ڈوب کر2بہنیں جاں بحق

209

راولپنڈی(آئی این پی) کلرسیداں کے گاؤں سموٹ کے ڈیم میں ڈوب کر2بہنیں جاں بحق ہو گئیں ، دونوں بہنیں کپڑے دھونے کے لیے ڈیم پرگئیں تھیں، پاؤں پھسلنے پرچھوٹی بہن پانی میں ڈوب گئی،بڑی بہن چھوٹی بہن کوبچانے کے لیے پانی میں کودکرڈوب گئی ، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں ڈیم سے نکالیں۔