شکارپور اور خضدار میں ٹریفک حادثات 8 افراد جاں بحق،18 زخمی

168

شکارپور/خضدار/حب(صباح نیوز/نمائندہ جسارت) انڈس ہائی وشکار پور اورخضدار کی قومی شاہراہ ٹریفک حادثات جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 18افراد زخمی ہوگئے, ریسکیوذرائع نے زخمیوں اور جاں بحق افارد کو اسپتال منتقل کردیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیتفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے شکار پور میںمسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک حادثہ، 2خواتین سمیت 4افرادجاں بحق ، 15 زخمی ، کوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی جبکہ خضدار کی قومی شاہراہ پرمسافر بس اور ٹرک میں ٹکر سے 2 افراد موقع پرہی جاں بحق ہو گئے اور1 شخص زخمی ہوگیا۔میتوں اور زخمی فرد کو بر وقت کو ٹیچنگ اسپتا ل منتقل کردیا گیااتوار کی صبح انڈس ہائی وے خانپور تھانے کی حدود رحیم آباد لاڑو کے مقام پر مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جانے اور سامنے سے آنے والی ٹرک کے درمیان زوردار ٹکر کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت 4افرادجاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں کے نام مسمات فرحانہ بنت نواز بھٹی ، مسمات زہرا زوجہ نواز بھٹی جوکہ جام پور کے رہائشی بتائے گئے ہیں ، محمد مجید بگٹی اور جہانگیر بھٹی جاں بحق ہوگئے اور زخمیوں میں ٹرک ڈرائیور اصغر علی جوکہ فیصل آباد کا رہائشی ہے ، عمیر ولد نیک محمد چشتی رحیم یار خان ، اللہ جوایا چشتی ڈیرہ غازی خان ، علی محمد ولد شاہنواز بگٹی ، شازیہ زوجہ عرفان چشتی راجن پور، دو سالہ زویہ بنت توقیر بھٹی راجن پور، فضل ولد غلام قادر اوتھ بلوچ جام پور، ریحانہ زوجہ منظور حسین ڈیرا غازی خان، شاہد ملک صادق آباد، شہزادو ولد حضور بخش راجن پور، فاطمہ زوجہ لعل بخش راجن پورسمیت 15 زخمی ہوئے ، جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال خانپور لایاگیا ہے۔دوسری جانب خضدار کی قومی شاہراہ پرمسافر بس اور ٹرک میں ٹکر سے 2 افراد موقع پرہی جاں بحق ہو گئے اور1 شخص زخمی ہوگیا۔میتوں اور زخمی فرد کو بر وقت کو ٹیچنگ اسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب حب کے قریب وندر کے مقام پرحسن ہوٹل کے قریب کوچ اور وین میں تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں وین میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو رولر ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کردیاگیا۔