اناڑی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ، احسن اقبال

65

نارووال(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جب سے اقتدار میں آئے ہیں تب سے 10 لاکھ افراد بے روز گار ہو چکے ہیں،مہنگائی 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، اناڑی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور سزا عوام بھگت رہے ہیں،ہم نے قائد اعظم کے پاکستان کو بچانا ہے اور ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے،غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں انتشار پیدا کر رکھا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کو کمزور نہ سمجھیں،کشمیر میں بے گناہوں پر ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جب سے برسرے اقتدار آئے ہیں تب سے 10 لاکھ افراد بے روز گار ہو چکے ہیں،پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، غریب محنت کش بجلی کا بل ادا کرے تو بچوں کی فیسیں نہیں دے سکتا ، مہنگائی کے اس دور میں 2 وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اناڑی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ۔