بنوں،ہنگو اور شمالی وزیرستان میں 3نئے پولیو کیسز کی تصدیق

161

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا میں پولیو کے 3نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد سال رواں کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد44ہوگئی ہے۔ اتوارکو ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے ایک پریس ریلیز کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں اورہنگوسے 2بچیوں میں جبکہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے ایک بچہ میں پولیو وائرس کے آثار پائے گئے تھے۔