حیدرآباد آل سندھ لوئر اسٹاف ایجوکیشن ایسوی ایشن ،مراعات کی عدم سہولیات پر ملازمین کا احتجاج

151

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل سندھ لوئر اسٹاف ایجوکیشن ایسوسی ایشن حیدر آباد کے تحت پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر لوئر اسٹاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ابراہیم سومرو، یونس، وحید راجپوت، اشف نور، پرویز معین ودیگر نے کہا کہ ہمارے علاوہ صوبائی محکمہ تعلیم کے ملازمین ٹائم اسکیل، اپ گریڈیشن وتمام مراعات حاصل کررہے ہیں۔ ہائی اسکول اساتذہ کو ٹائم اسکیل اور گریڈ 19 سے 20 میں ترقی اور پرائمری اسکول ٹیچرز کو وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر 25 سال مکمل کرنے پر گریڈ 16 میں ترقی اور ٹائم اسکیل ہمارے ہی محکمہ تعلیم میں کلرکوں کو گریڈ 7 سے 18 تک ترقی جبکہ وزیر اعلی سندھ نے یہ اعلان کیا تھا کہ سندھ کے تمام محکموں میں ملازمین کو گریڈ ایک سے 18 تک کے ملازمین کو اپ گریڈ کیا جائے۔ مہنگائی کے اس دور میں جبکہ اشیا خورونوش پہلے ہی آسمان پر پہنچ چکی ہیں گریڈ ایک سے چار کے ملازمین کس طرح گزارا کریں۔ سروس کو 25 سے 30 سال ہوچکے ہیں اس کے باوجود ایک سے دو گریڈ میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوئر اسٹاف ملازمین کی سمری جو سندھ کابینہ سے منظور کی گئی تھی پر عمل کرایا جائے اور ہمارے جائز مطالبات ٹائم اسکیل وپروموش پر عمل کیا جائے۔