ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ضلع پولیس کی تمام گاڑیوں کی انسپیکشن

153

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ضلع پولیس کی تمام گاڑیوں کی انسپیکشن کی گئی۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کے تھانوں، ایس ڈی پی او دفاتر اور 15مددگار بیس پر موجود تمام پولیس موبائلز اور موٹر سائیکلز کی مینٹیننس، صفائی و مرمت کے کام کا جائزہ لیا گیا۔