آزادی کی تحریک میں پاکستان کی اقلیتیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں، ویر جی کوہلی

278

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اقلیتی برادری کی جانب سے ویر جی کوہلی کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سیاسی، سماجی رہنما مقبول صادق کھوکھر، اکبر عنایت مسیح کے علاوہ صبا عروج ایڈووکیٹ ودیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے، جس کو سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقلیتیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیر کی آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے بھارتی حکمران مودی کو متنبہ کیا کہ فوری طور پر کشمیری بھائیوں کا قتل عام بند کردے بصورت دیگر وہ حشر ہوگا کہ دنیا سے بھارت کا نام ہی مٹ جائے گا۔ انہوں نے عالمی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا کردار ادا کریں، کشمیری کی آزادی کی تحریک میں پاکستان کی اقلیتیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔