وائلڈ لائف نے فارم ہاؤس میں 7 مگر مچھوں کو اپنی تحویل میں لے لیا

189

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹائون کے علاقے میں واقع فارم ہائوس سے 7مگرمچھوں کے باہر آنے کے واقعہ کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے فارم ہائوس میں پالے گئے ،تمام مگرمچھوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وائلڈ لائف قانون کے مطابق مگرمچھوں کوگھر یا فارم ہائوس میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ چند روز قبل بارشوں کے سبب فارم ہائوس کی دیوار گرنے سے مگرمچھ باہر آگئے تھے۔