ملک بھر میں کمیونٹی میڈیکل سینٹرز قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے،ماہرین صحت

141

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماہرین صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں تین سے چار ہزار ایسے کمیونٹی میڈیکل سینٹرز قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے، جہاں ایک چھت تلے بیماریوں کے اسپیشلسٹ، لیبارٹری، فارمیسی اور ٹیلی میڈیسن کی سہولیات میسر ہوں تاکہ مریضوں کو قابل علاج بیماریوں کے نتیجے میں اموات اور معذوری سے بچایا جا سکے۔