اقوام متحدہ کی حیثیت سوالیہ نشان بن گئی نیشنل فورم ہیومن رائٹس

144

کراچی(پ ر) نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان اور محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور مطالبوں کو اہمیت نہیں دے رہاہے، جس کی وجہ سے اقوام متحدہ کی حیثیت ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ وہ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ڈاکٹر عبدالرحیم شیخ کی زیر صدارت ریحان احمد خان کی رہائشگاہ پر منعقدہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔