شہری حکومت سیاسی اسکورنگ کے بجائے عملی کام کرے،ثروت اعجازقادری

167

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کے عوام حکومت کی معاشی پالیسیوں سے پریشان ہیں،غریبوں کو کئی ریلیف نہیں دیا جا رہا، بارشوں کے بعد کراچی کی ابتر صورتحال پروفاقی، وصوبائی اور شہری حکومت سیاسی اسکورنگ کے بجائے عملی کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی اور نظام زندگی درہم برہم ہے۔