منشیات فروشی میں ملوث پولیس اہلکار سمیت9 ملزمان گرفتار

235

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس اوررینجرز نے مختلف علاقوںمیںکارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میںملوث پولیس اہلکار سمیت 9ملزمان گرفتار کرلیے۔ سولجر بازار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آئس نشے کے بڑے ڈیلر محسن آفریدی کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار منشیات فروشوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیتفصیلات کے مطابق سولجر بازار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں پولیس اہل کار سمیت پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ گرفتار ملزمان میں شہر کا ایک بڑا آئس ڈیلر محسن آفریدی شامل ہے جو 15 مرد اور خواتین پر مشتمل منشیات فروشوں کا ایک بڑا گروہ چلارہاتھا،دیگر گرفتار شدگان میں تھانہ سٹی کورٹ میں تعینات پولیس اہل کار مصدق شاہ عرف بابر، آئس اور چرس ڈیلر بدر شجاع عرف بدر کمرشل، ارشد انصاری عرف ببلو، اور احسن آئسی شامل ہیںجو اس سے قبل بھی درخشاں، گزری، بہادر آباد، بریگیڈ اور فیروز آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزم محسن آفریدی نے واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا ہے، جس کے ذریعے وہ اسکول کالج اور یونیورسٹیز کے لڑکے لڑکیوں کو ایڈ کر کے آئس اور چرس کی طرف راغب کرتا تھا۔ منشیات فروش گروہ مختلف گیسٹ ہاؤسز میں چرس اور آئس نشے کے کی پارٹیوںکے لیے استعمال تھے، پولیس ایسے گیسٹ ہائوسزکی تفصیلات جمع کررہی ہے ،ملزمان کے قبضے سے 6 کلو چرس، بڑی تعداد میں آئس، 5 ٹی ٹی پستول اور آئس استعمال کرنے کی چیزیں برآمد ہوئیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس پی ایسٹ کی جانب سے پولیس پارٹی کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے گلستان جوہر میں نے کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان افتخار احمد اور جمیل کو گرفتار کرلیا جوڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جب کہ چاکیواڑ میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد شفیق عرف گڈو اور مقصود حسین شاہ کوگرفتار کیا جو منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث بتاتے جاتے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد ہوئیں ، رینجرز نے ملزمان کو قانونی کارروائی کیلیے پولیس کے حوالے کر دیا ۔