زرداری اور فریال پر مقدمات کیخلاف پیپلز پارٹی کا مظاہرہ

204

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں بالخصوص آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر مقدمات کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر پیپلز یوتھ کراچی کے صدر راشد خاصخیلی کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے میں پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی ، پیپلز پورٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی ، پیپلز یوتھ سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسرور راجپرودیگر سمیت کارکنان کی کثیر تعداد میں شریک تھی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کو اپنے سیاسی انتقام اور اپوزیشن کو دھونس دکھانے کی خاطر استعمال کررہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ماضی میں بھی ڈٹ کر جدوجہد پر کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ راشد ربانی نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نے ایک سال میں عوامی بھلائی سے متعلق کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔