سپرہائی وے فقیراگوٹھ میںفائرنگ سے موٹرسائیکل سوار جاںبحق

179

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں نامعلوم افراد کی سے فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار شخص جاںبحق ہوگیا، پولیس واقعہ کوذاتی دشمنی کانتیجہ قرار دے رہی ہے ،تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود میںفقیرا گوٹھ میں مسجد اکبر کے قریب موٹر سائیکل سوار 25سالہ ثنااللہ ولد اختر محمد کو مسلح افراد نے گولی مار کے قتل کردیااور فرار ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سائٹ سپرہائی وے پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش قبضے میںلے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی، اطلاعات کے مطابق مقتول نے راستے میں شمس نامی شہری کو لفٹ دی تھی،جس نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کے 2 افراد راستے میں کھڑے تھے،ایک شخص نے ہاتھ دیا مقتول ثنا اللہ نے موٹر سائیکل ذرا فاصلے پر جا کر روکی، آگے کھڑے دوسرے شخص نے ثنا اللہ پر فائرنگ کی جسکی نتیجہ میں مقتول کی موت ہوئی،پولیس کے مطابق مقتول سے ملزمان نے کسی قسم کی لوٹ مار نہیں کی، ابتدائی طور پر واقعی ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتاہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔