لانڈھی میں مٹی کا تودہ گرنے سے واٹربورڈ ملازم جاںبحق‘2 زخمی

140

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی میںسیوریج لائن کی تبدیلی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے واٹربورڈ کا ایک ملازم جاںبحق جبکہ دوزخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں بارشوں کے دوران دھنسنے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کے جاری کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے واٹربورڈ کے تین ملازمیں مٹی تلے دب گئے ،واقعہ کی اطلاع پرلانڈھی پولیس اور رفاہی اداروں کے رضاکاروں کے علاوہ واٹربورڈ لانڈھی کورنگی کے سپرنٹنڈنگ انجینئر سعیدشیخ دیگر افسران اور انجینئرز وقوعہ پر پہنچ گئے اور بھاری مشینری طلب کرکے مٹی نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ،سخت جدوجہد کے بعد دبنے والے دو ہیلتھ ورکرز مائیکل صادق اور ریاض یونس کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ تیسرا ہیلتھ ورکررفیق مراددم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا ، واٹربورڈ کی طرف سے جان کی بازی ہارنے والے محنت کش کے اہل خانہ کوابتدائی مالی مدد کے طور ایک لاکھ جبکہ زخمیوں کو 50,50ہزار روپے فراہم کیے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔