ضلع غربی میں تیاریاں زور و شور سے جاری اسحق خان کی عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل

352

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم ستمبر کو آزادی کشمیر مارچ کے حوالے سے ضلع غربی میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، مختلف وفود کی علما و مشائخ سے ملاقات، مفتی نعیم ،مفتی محمد زبیر سمیت نامور علما کا مارچ کی حمایت کا اعلان۔مارچ کے حوالے سے مدینہ کالونی اتحاد ٹائون، نئی آبادی،شاہ ولی اللہ نگر، غازی آباد،محمد نگر، منگھوپیر سمیت مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز اور مظاہروں کا انعقادہوا۔امیر جماعت اسلامی ضلع غربی محمد اسحاق خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جماعت اسلامی کا آزادی کشمیرمارچ کشمیریوں کے حق میں ریفرینڈم ثابت ہوگا ،عوام مارچ میں بھر پور شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔

جمعیت طلبہ عربیہ کراچی کا آزادی کشمیر مارچ کے حوالے سے اجلاس کل ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ کراچی کے تحت کشمیر مارچ کے حوالے سے خصوصی اجلاس کل 27اگست کودفتر جمعیت طلبہ عربیہ کراچی میں منتظم جمعیت طلبہ عربیہ کراچی اعجازالحق کے زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع کے منتظمین اور کراچی کے تمام ذمے داران شریک ہوںگے، اجلاس میں جماعت اسلامی کراچی کے تحت ہونے والے آزادی کشمیر مارچ کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا اور خصوصی بریفنگ دی جائے گی،علاوہ ازیں تمام مدارس میں آزادی کشمیر مارچ کے حوالے سے خصوصی وفود بھیجے جائیں گے۔