لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے 2 اسرائیلی ڈرون مار گرائے

171

بیروت(صباح نیوز) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بیروت میں اسرائیلی ڈرون طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق اسرائیلی جاسوس ڈرون طیاروں نے لبنان میں پروازیں کی تھی، جس پر لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دونوں جاسوس ڈرونز کو نشانہ بنایا ،ایک ڈرون فضا میں تباہ جبکہ دوسرے نے کریش لینڈنگ کی تھی ،کریش ہونے والا ڈرون حزب اللہ کے میڈیا سینٹر کے قریب ایک کالونی میں گرا۔