نیا اسلامی سال1441ھ 31 اگست سے شروع ہو گا‘ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

247

اسلام آباد (آن لائن) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نیا اسلامی سال(1441ھ) 31 اگست سے شروع ہوگا‘ محرم کا چاند30 اگست کو3 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق31 اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ غروب آفتاب کے وقت  چاند کی عمر 27 گھنٹے 37 منٹ ہوگی اور اسے61 منٹ تک دیکھا جاسکے گا‘ یکم محرم 1441ہجری،1ستمبر 2019ء کو ہوگی۔ نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔