افغان طالبان سے حکومت کے انتظام پر بات نہیں ہوئی‘ زلمے خلیل زاد

54

اسلام آباد (آن لائن) امریکی نمائندے خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان سے افغانستان میں عبوری حکومت کے انتظام پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار زلمے خلیل زاد نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی
ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان سے عبوری حکومت کے انتظام چلانے پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے بلکہ افغانستان میں حکومت سازی کا فیصلہ انٹرا افغان مذاکرات میں افغان خود کریں گے ۔