پاکستان میں ایک طبقہ عرب اور ایران کیلیے فکر مند رہتا ہے،فواد چودھری

171

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ امہ نہیں آپ کے لیے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک طبقہ پاکستان سے زیادہ عرب اور ایران کے لیے فکر مند رہتا ہے لیکن نریندر مودی سے ان ممالک کے تعلق میں ایک سبق  ہے کہ اپنی قوم سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا ہے،امہ نہیں آپ کے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں،آپ کی عیدیں ہوں یا پالیسیاں اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں اگر مضبوط قوم بننا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرنے زور دے کر کہا کہ آپ کی عیدیں ہوں یا پالیسیاں، اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں ۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اگر مضبوط قوم بننا ہے تو اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں۔