کرتار پور راہداری نہ کھولی جائے ،بی جے پی رہنما

189

نئی دہلی(آن لائن) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرا مینیم سوامی نے کرتار پور راہداری پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری نہ کھولی جائے۔بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ، ہندتوا نظریہ حاوی ہے جس سے اقلیتیں غیرمحفوظ ہو گئیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ اقدامات کے بعد سکھوں کے درپے ہو گیا۔ بی جے پی رہنما نے مذہبی دہشت گردی کا مشورہ دیتے ہوئے مودی کو کرتارپور منصوبہ بند کرنے کا مشورہ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کو کھولنے کی ضرورت نہیں،سبرامینیم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، نہ تو ہمسایہ ملک سے مذاکرات کریں اور نہ ہی سفارت کاری کی جائے۔واضح رہے کہ کشمیر کے بعد بھارت نے سکھوں کو دبانے کی روش شروع کر دی ہے، گولڈن ٹیمپل میں سکھوں کے قتل عام کی طرح کرتارپور راہداری منصوبے سے پیچھے ہٹنے کے مذہبی دہشتگردی کے اقدام سے بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔