چارٹر آف ڈیمانڈ طے کرنے کیلیے رہبر کمیٹی کا اجلاس آج طلب

308

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک کے سیاسی حالات کے حوالے سے متحدہ حزب اختلاف کے چارٹر آف ڈیمانڈ طے کرنے کے لیے آل پارٹیز رہبر کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر کمیٹی کے کنوینئر محمد اکرم خان درانی کی زیرصدارت آج اسلام آباد میں ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان پیپلزپارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، دینی جماعتوں، نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان رہبر کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ رہبر کمیٹی اتفاق رائے سے متحدہ حزب اختلاف کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو حتمی شکل دے گی جو کہ منظوری کے لیے 29 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس کے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسلام آباد لاک ڈاؤن سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے قائدین باقاعدہ طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ سے حکومت کو آگاہ کریں گے۔