مودی کے اقدام کا جواب سوچ سمجھ کردیں گے‘سید فخر امام

181

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے برصغیرمیں ایسا قدم اٹھایا ہے جس کا جواب سوچ سمجھ کردیا جائے گا۔ قائداعظم نے کشمیر کو  پاکستان کی شہ رگ کہا تھا اور یہ آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے۔ گولڑہ شریف میں تحفظ ختم نبوتﷺ کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر متازع علاقہ ہے، دوجنگوں کے باوجود کشمیرکا فیصلہ نہیں ہوسکا، دنیا نے اس بات کو تسلیم کیاہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، دنیا نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ کشمیربھارت کا حصہ نہیں ہے،بھارت اپوزیشن کے ایک وفد کومقبوضہ کشمیر کا دورہ نہیں کرنے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔