القاعدہ کا پاکستان پر الظواہری کی بیوی کو حراست میں لینے کا الزام

128

ریاض (آن لائن) شدت پسند تنظیم القاعدہ نے پاکستان کی سیکورٹی فورسز پر تنظیم کے سربراہ ایمن الظواہری کی بیوی اور القاعدہ کے مقتول جنگجوئوں کے 2 خاندان ایک سال سے زیرحراست رکھنے کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں ایک سال قبل وزیرستان سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ مسلسل فضائی حملوں سے بچنے کے لیے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق القاعدہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے الظواہری کی اہلیہ اور متعدد دیگر افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔ انہیں ایک سال قبل وزیرستان سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ مسلسل فضائی حملوں سے بچنے کے لیے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کررہے۔
القاعدہ