فریال تالپور سے اہلخانہ اور وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

127

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر،سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ہفتہ کے روزخاندان کے افراد اور ان کے وکلا نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں ملاقات کی اس موقع پر ر کن قومی اسمبلی میر منور تالپور نے ودیگر افراد کے علاوہ سابق صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار سمیت غلام مصطفی لغاری اورخان بہادر بھٹی پر مشتمل وکلا ٹیم نے فریال تالپور سے جیل میںملاقات کی۔ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ بی کلاس کے نوٹیفکیشن کے باوجود جیل انتظامیہ کی جانب سے تاحال فریال تالپور کو سہولیات میسر نہیں کی گئیں، جبکہ پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے باوجود فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میںبھی نہیں لایا گیا۔ انہونے کہا کہ جیل انتظامیہ سندھ کے عوام کی منتخب رکن اسمبلی کی توہین کر رہی ہے،پیر کے روز اعلیٰ عدالت میں پٹیشن دائرکریں گے۔
فریال تالپور /ملاقات