صحافیوں کو کنٹرول لائن جانے سے روک د یا گیا

182

چناری(صباح نیوز )سینٹرل یونین آف جر نلسٹ آزاد کشمیر کی کال پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے سیکڑوں صحافیوں کا دارالحکومت مظفرآباد سے کنٹرول لائن کی طرف مارچ پولیس کی بھاری نفری اور انتظامیہ نے صحافیوں کو چناری کے مقام پر کنٹرول لائن کی طرف بڑھنے سے تقریباً10 کلو میٹر دور رکاوٹیں کھڑی کر کے روک دیاصحافیوں اور پولیس کے درمیان کئی گھنٹے تک کنٹرول لائن چکوٹھی پہنچنے کے لیے مزاحمت جاری رہی صحافیوں اور پولیس کی کھینچا تانی کے دوران سری نگر مظفرآباد روڈ چناری کے مقام پر کئی گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک رہی اور صحافیوں نے شاہراہ سری نگر پر دھرنا دیے رکھا، سیکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں پاکستان سے آنے والے صحافیوں نے اپنا خون نکال کر سفید کپڑوں پر کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی کے نعرہ تحریر کیا ۔
کنٹرول لائن