مشرقی سرحد پر حملے کا جواب دینے کیلیے تیار ہیں،آرمی چیف

497
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فارمیشن ہیڈکوارٹر گلگت کے دورے پر فوجی افسران اور جوانوں سے خطاب کررہے ہیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فارمیشن ہیڈکوارٹر گلگت کے دورے پر فوجی افسران اور جوانوں سے خطاب کررہے ہیں

راولپنڈی(خبرا یجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے آگاہ اور کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کیلیے پوری طرح تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز گلگت کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھول رکھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے بلند ترین میدان جنگ میں موسمی چیلنجز اور زمینی صورتحال کے باوجود جوانوں، افسروں کی تیاری اور جذبے کو سراہا۔آرمی چیف کا فارمیشن ہیڈکوارٹرز گلگت میں افسران اور جوانوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے آگاہ ہیں۔ اس خطرے کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کیلیے پوری طرح تیار ہیں۔
آرمی چیف