سندھ حکومت کا تمام اضلاع میں انٹراسٹی بس چلانے کا فیصلہ

110

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت نے مزید سندھ کے تمام اضلاع میں انٹرا سٹی بس,وین اور کوسٹر چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے انٹراسٹی بس،وین اور کوسٹر سندھ کے تمام اضلاع میں چلانے کیلیے ٹرانسپو رٹرز سے تجاویز طلب کی ہیں،ٹرانسپورٹرز سندھ حکومت کے تعاون سے مختلف اضلاع میں بس،وین اور کوسٹر چلانے کیلیے 12ستمبرتک رابطہ کریں۔ اویس شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کو روٹ پرمٹ،بس کے ڈپو اور دیگر سہو لیات مفت فراہم کرے گی،سروس محکمہ ٹرانسپور ٹ کے ماتحت چلائی جائی گی۔ انہوں نے کہا کہ خواہشمند ٹرانسپورٹرز کو محکمہ ٹرانسپورٹ تمام ٹیکنیکل سہولیات فراہم کرے گا، ٹرانسپورٹرز کو40کے قریب بس،وین اور کوسٹر چلانے کا تجربہ ہو وہ حکومت سے رابطہ کریں۔انٹرا سٹی بس سروس سندھ کے اضلاع کے اندر چلی گی،سندھ حکومت پیپلز بس سروس کا تحفہ صوبے کے تمام اضلاع کو دیناچاہتی ہے۔
وزیرٹرانسپورٹ