عمران لیڈر نہیں کھلاڑی ہے جو ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے،بلاول

258

گلگت(صباح نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان لیڈر نہیں کھلاڑی ہے جو ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے۔گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا ملک غیر یقینی صورتحال سے گزر رہا ہے، نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ کردیا ہے اس نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے جب کہ ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ایسے وقت میں سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسلط کیا گیا ہے جسے مسائل کا اندازہ ہے اور نہ حل کرنے کی صلاحیت ہے، سلیکٹڈ وزیر اعظم نے حکومت کے پہلے ایک سال میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے جب کہ غربت اور بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے اپنی ہر حکومت میں گلگت بلتستان پر توجہ دی، ذوالفقار علی بھٹو نے اس علاقے سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا اور لوگوں کوسبسڈی دی، گلگت بلتستان کے لوگوںنے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں ہیں، ملک کوجب بھی دفاع کی ضرورت پڑی گلگت بلتستان کے جوان سب سے آگے رہے ہیں، آج بھی ملک کی سلامتی کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔
بلاول