حیدرآباد اسمال ٹریڈرز ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب 8ستمبر کو ہوگا

105

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈڑز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل و ریٹرننگ آفیسر برائے الیکشن 2019-20ء عبدالوحید کے اعلامیے کے مطابق حیدرآباد چیمبر کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے8اراکین کا انتخاب 8 ستمبر 2019ء کو ہوگا۔ جس کیلیے 13 اراکین نے نامزدگی فارم جمع کرالیے جن میں محمد اکرم انصاری، سکندر علی راجپوت، پرویز فہیم نوروالا،محمد الناصر، شان الٰہی سہگل، محمد فہد، وسیم احمد قریشی، احمد ادریس چوہان، محمد اقبال، ملک محمد یونس، سکندر میمن اور محمد نعیم شیخ شامل ہیں۔ ان امیدواروں کے فارم چیئرمین الیکشن کمیشن فرحان اقبال کی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن نے چھان بین کی اور انہیں درست قرار دیا۔ ان 13 امیدواروں میں سے 8 منتخب اراکین 30 ، ستمبر 2019ء کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے والے اراکین کی جگہ اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
حیدرآباد اسمال ٹریڈرز