پی سی بی فضل محمود کلب کرکٹ: سینٹر کلب لاہور ریجن کا چیمپین بن گیا

191

لاہور(جسارت نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے دوسرے فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں کرکٹ سینٹر کلب نے اپالو کلب کو 41رنز سے شکست دے کر لاہور ریجن سے چیمپین ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا ۔ اس کامیابی کے بعد کرکٹ سینٹر کلب نے انٹر ریجن مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ دیگر ریجنز کی چیمپین کلب سے ہوگا اور اس طرح انٹر ریجن مرحلے کی فاتح ٹیم پورے پاکستان کی کلب چیمپین بن جائے گی۔ ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے مذکورہ میچ میں اپالو کلب نے ٹاس جیت کر کرکٹ سینٹر کلب کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی کرکٹ سینٹر نے مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنائے اخلاق بٹ نے 73، طارق نواز نے 39، عمر اکمل نے 38اور کامران اکمل نے 35رنز کی نمایاں اننگ کھیلی اپالو کلب کی طرف سے خرم ہمایوں نے 3، آفاق خان اور محمد رمیز نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں اپالو کلب 34.1اوورز میں 207رنز پر پویلین لو ٹ گئی سلمان علی آغا نے 55، محمد اخلاق نے 50عبیض رضوی نے 34رنز کی نمایاں اننگ کھیلی وقاص احمد نے 3، محمد سلمان اور علی ظفر نے 2,2وکٹیں حاصل کیں محمد اخلاق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لاہو ر ریجن کے صدر شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی نے اس شاندار کامیابی پر کرکٹ سینٹر کی پوری ٹیم اور کلب کے صدر نوشاد احمد کو مبارکباد دی ہے۔